مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان
Maryam Nawaz announces distribution of 1.25 million ration cards on May 1
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یکم مئی کو پنجاب میں راشن کارڈ کا اجرا کرنے جا رہے ہیں، ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ سے کچن کے اخراجات کا کچھ مداوا ہو سکے گا، خصوصی افراد سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے پورٹل میں خود کو ضرور رجسٹر کروائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ میں خصوصی افراد کے اہل خانہ کا دکھ جانتی ہوں، ریاست ضرورت مندوں کا خیال کرتی اور کمزور افراد کی آواز سنتی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ اور ان کے سیکریٹری کو شاباش دیتی ہوں، ان کی ٹیم نے میرا خواب پورا کر دکھایا۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ دھی رانی پروگرام کے تحت 2 ہزار ب...






