Thursday, April 16Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: maryam nawaz cm punjab

خون عطیہ کرنیوالے پورے معاشرے کے محسن ہیں: مریم نواز
اہم خبریں

خون عطیہ کرنیوالے پورے معاشرے کے محسن ہیں: مریم نواز

Blood donors are benefactors of the entire society: Maryam Nawaz وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والے کسی فرد نہیں پورے معاشرے کے محسن ہیں۔انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ خون کا عطیہ دراصل کسی کے لیے زندگی کا تحفہ ہوتا ہے اور محفوظ خون کی منتقلی کے ذریعے ہر سال لاکھوں جانیں بچائی جا رہی ہیں، رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والے صرف کسی فرد یا خاندان کے نہیں بلکہ پورے معاشرے کے محسن ہیں۔مریم نواز شریف نے بتایا کہ پنجاب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں پاکستان کا پہلا باقاعدہ ورچوئل بلڈ بینک قائم کیا گیا ہے، اس جدید نظام کے ذریعے ا...
بچے میری ریڈ لائن، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں: مریم نواز
اہم خبریں

بچے میری ریڈ لائن، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں: مریم نواز

Children are my red line, child labor will not be tolerated at all: Maryam Nawaz وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ لائن ہیں، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں۔بچوں سے جبری مشقت کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کے جدید دور میں بھی چائلڈ لیبر کے واقعات انسانیت کے لیے ایک المناک حقیقت ہیں جو معاشرے کے باشعور افراد کے لیے لمحہ فکریہ ہیں، بچوں کے ہاتھ میں قلم، کتاب اور لیپ ٹاپ ہونے چاہئیں نہ کہ اوزار یا اینٹیں۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کم سنی میں تعلیم کے بجائے مشقت اٹھانے پر مجبور بچے ہر مہذب معاشرے کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں، اگر ہم اپنے معصوم بچوں کا بچپن محفوظ نہ بنا سکے تو آنے والے کل میں ہمارا معاشرہ مفید شہریوں سے محروم رہ جائے گا۔انہوں نے چائلڈ لیبر کو محض ایک سماجی مسئلہ نہیں بلکہ نسلوں کے...
کھیل محض تفریح نہیں، بچوں کے ذہنی اور تخلیقی نشوونما کی بنیاد ہے: مریم نواز
اہم خبریں

کھیل محض تفریح نہیں، بچوں کے ذہنی اور تخلیقی نشوونما کی بنیاد ہے: مریم نواز

Sports are not just entertainment, they are the foundation for children's mental and creative development: Maryam Nawaz وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہنستا کھیلتا بچہ خوشی کی علامت ہے، بچوں کا کھیلنا محض تفریح نہیں، ذہنی، جذباتی اور تخلیقی نشوونما کی بنیاد ہے۔انٹرنیشنل ڈے آف پلے (International Day of Play) پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہر بچے کو نہ صرف تعلیم بلکہ کھیلنے، سیکھنے اور بے فکری سے مسکرانے کا حق حاصل ہے، افسوس کہ کشمیر اور فلسطین کے بچے کھیل سمیت دیگر تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سینٹر آف ایکسیلینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن میں کھیل کے ذریعے بھی بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے، ایسا ماحول اور معاشرہ بنا رہے ہیں جہاں ہر بچہ محفوظ، آزاد ، کھیلنے، سیکھنے اور بڑھنے کے مساوی مواقع سے فیض یاب ہو۔ Punjab Chief Mini...
پنجاب کی وزیر اعلیٰ سے امریکہ کےناظم الامور کی ملاقات ؛باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال
اہم خبریں

پنجاب کی وزیر اعلیٰ سے امریکہ کےناظم الامور کی ملاقات ؛باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

US Charge d'Affaires meets Punjab Chief Minister; discusses issues of mutual interest وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سےامریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر کی ملاقات ہوئی ، وزیراعلیٰ سے ملاقات میں امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز بھی موجود تھےوزیراعلیٰ مریم نواز نے نٹالی بیکر کی بطور ناظم الامور پاکستان میں مثبت کردار کو سراہا،پاک امریکا دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا ، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں امریکہ کے تعمیری کردار اور جنگ بندی میں تعاون کو سراہا،مریم نواز نے امریکی کانگریشنل پاکستان کاکس سے ملاقات کو مثبت اور تعمیری قرار دیاوزیراعلیٰ پنجاب نے کہا جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے امریکہ کا فعال کردار نہایت اہم ہے،پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا مضبوط پُل ہے،پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان تعلقات مزید گہرے ...
پنجاب کے دیہاتوں کو جدید ‘ماڈل ویلجز’ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
اہم خبریں

پنجاب کے دیہاتوں کو جدید ‘ماڈل ویلجز’ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

Decision to transform Punjab villages into modern 'model villages' پنجاب حکومت نے صوبے کے دیہی علاقوں کی تقدیر بدلنے کے لیے "ماڈل ویلج پروجیکٹ" کے تحت 2400 دیہاتوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل ویلجز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس اہم منصوبے کی منظوری دے دی جبکہ وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو اس منصوبے کی نگرانی اور عملی نفاذ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے 800 دیہاتوں کو ماڈل ویلجز بنانے کے لیے پنجاب حکومت فنڈز فراہم کرے گی جبکہ باقی 1600 دیہاتوں کے لیے ورلڈ بینک سے مالی معاونت حاصل کی جائے گی، اس منصوبے کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں باقاعدہ فنڈز مختص کیے جائیں گے۔ماڈل ویلج میں دستیاب سہولیاتذرائع کے مطابق ماڈل ویلجز میں عالمی معیار کے مطابق پختہ گلیوں کی تعمیر، صفائی و ستھرائی اور جدید سینیٹیشن نظام، واٹر سپلائی لائنز اور پینے ک...
مریم نواز کا آندھی اور بارش کے سبب قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کا اظہار
اہم خبریں

مریم نواز کا آندھی اور بارش کے سبب قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کا اظہار

Maryam Nawaz expresses grief over loss of precious lives due to storm and rain وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تیز آندھی اور بارش کے سبب مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا جبکہ زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو بحالی و امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور پی ڈی ایم اے کو نقصانات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے، شدید موسمی حالات میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔ Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has expressed deep sorrow and grief ov...
Optimized by Optimole