خیبر پختونخوا: کرسمس پر چرچز کیلئے 4 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان
Khyber Pakhtunkhwa: Rs 4 crore grant announced for churches on Christmas
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گرجا گھروں کیلئے 4 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کا اعلان کردیا ۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کو خصوصی گرانٹ جاری کرنے کا اعلان ہوا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کرسمس کے موقع پر صوبے میں قائم 80 گرجا گھروں کو فی چرچ پانچ لاکھ روپے دیئے جائیں گے، یہ رقم فوری طور پر گرجا گھروں کو جاری کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Ali Amin Gandapur announced a special grant of 4 crore rupees for churches.A meeting of the provincial cabinet was held under the chairmanship of Chief...


