جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر
Justice (retd) Faqir Muhammad Khokhar appointed as the head of the Missing Persons Commission
حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ کمیشن کا نیا سربراہ لگا دیاہے، حکومت قانون سازی کے ذریعے لاپتہ افراد ٹریبونل بنانا چاہتی ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس میں کہا کہ لاپتہ افراد ٹریبونل کیلئے تو قانون سازی کرنا پڑے گی جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قانون سازی کیلئے کابینہ کمیٹی کام کر رہی ہے، جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کتنے عرصہ میں قانون سازی کا عمل مکمل ہوگا؟جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس میں کہا کہ قانون تو پہلے سے موجود ہے، کسی کو لاپتہ کرنا جرم ہے،...

