جے ایس انویسٹمنٹ نے گوہر ڈیویلپرز کے اشتراک سے پاکستان کا پہلا شریعہ کمپلائنٹ گرین ہوٹل (REIT)متعارف کروادیا
JS Investments, in partnership with Gohar Developers, introduces Pakistan’s first Sharia-compliant green hotel (REIT)
نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی سب پرانی اثاثہ جات کے انتظام اور ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ REITمینجمنٹ کمپنی جے ایس انویسٹمنٹ نے معروف رئیل اسٹیٹ گروپ گوہر گروپ آف کمپنیز کے اشتراک سے پاکستان کا پہلا شریعہ کمپلائنٹ گرین ہوٹل REITمتعارف کروادیا۔اس اشتراک کے تحت جے ایس ہوٹل ریٹ(JSHR)سندھ کے شہر حیدرآباد میں ایک عالمی شہرت یافتہ ہوٹل برانڈ کے تعاون سے 139کمروں پر مشتمل جدید ہوٹل تعمیر کرے گی۔ جس کو بین الاقوامی فرنچائز ماڈل کے تحت آپریٹ کیاجائے گا۔ ان منصوبے کا باضابطہ آغاز ایس ای سی پی سے باقاعدہ منظوری کے بعد عمل میں لایاگیا ہے جس میں گوہر گروپ نے زمین اور سرمایہ کاری کی صورت میں نمایاں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی ہے۔ کمپنی سے جاری اعلامئیے کے مطابق جے ایس ہوٹل ریٹ ...

