مقبوضہ جموں وکشمیر میں بی جے پی کو بڑی شکست
Big defeat for BJP in Occupied Jammu and Kashmir
بھارت کے غیرقانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے نام نہاد انتخابات میں بی جے پی کو بھاری شکست کا سامنا ہے۔کانگریس- نیشنل کانفرنس اتحاد نے نصف حد عبور کر لی ہے اور 90 میں سے 49 سیٹیں حاصل کر کے اسمبلی انتخابات جیت کر حکومت بنانے کے لیے تیار ہے، ان میں سے 42 سیٹیں نیشنل کانفرنس، 6 انڈین نیشنل کانگریس اور ایک کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی ہے۔اگست 2019ء میں علاقے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد ہونے والے پہلے انتخابات میں ووٹروں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو مسترد کر دیا ہے، اب تک سامنے آنے والے رجحانات کے مطابق نیشنل کانفرنس اورکانگریس اتحاد کو 90 نشستوں میں سے 49 پر برتری حاصل ہے۔جموں و کشمیر میں 2014 کے بعد پہلے اسمبلی انتخابات تین مرحلوں میں ہوئے، 18 ستمبر کو ہونے والے ابتدائی مرحلے میں 24 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوئی، اس کے بعد 25 ستمبر ک...


