ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے: لیاقت بلوچ
Remote control talks will bring problems: Liaquat Baloch
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے اندر سے مذاکرات ناکامی کی مہم جاری ہے۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سیاسی اور سماجی ناانصافی تباہی لا رہی ہے۔نائب امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ انٹرنیٹ نظام کو مخالفین کی گرفت کے لیے سست کرنا بڑی غلطی ہے۔دوسری جانب سربراہ تحریک تحفظ آئین محمود خان اچکزئی نے حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کے عمل پر سوال اٹھا دیا ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا تھا کہ جس حکومت کے پاس جائز مینڈیٹ ہی نہیں ہے اس سے کس بات کے مذاکرات ہورہے ہیں؟انہوں نے کہا تھا کہ حکمرانوں کو پاکستان کے حالات کا اندازہ تک نہیں۔ محمود اچکزئی نے ملکی معاملات پر تمام اداروں کی گول میز ...




