توہین عدالت کروائی: سیکریٹری دفاع، داخلہ، آئی جی اور ڈی جی ایف آئی اے طلب
Contempt of Court: Defense Secretary, Home, IG and DG FIA summoned
سلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اظہر مشوانی کے 2 لاپتا بھائیوں کی بازیابی کیلئے دائر درخواست کے حوالے سے سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اظہر مشوانی کے والد کی درخواست پر سماعت کی۔ اظہر مشوانی کے بھائی پروفیسر مظہر الحسن اور پروفیسر ظہور الحسن 6 جون سے لاپتا ہیں۔عدالت میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بولے کہ وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی رپورٹ پہلے ہی فائل ہو چکی ہے۔سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں بھائیوں سے متعلق کچھ معلوم نہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تمام فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کروں گا۔عدالت نے سیکریٹری دفاع، داخلہ، آئی جی اسلا...





