جلسہ این او سی معطلی کا آخری رات ہی کیوں بتاتے ہیں؟ عدالت کا استفسار
Why is the NOC is suspended one night before Jalsa? Court inquiry
عدالت میں چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کا این او سی معطل کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہمارا جو خدشہ تھا ہمارے ساتھ وہی ہوا ہے، ہمیں جلسے کی اجازت دی گئی اور پھر آخری دن این او سی معطل کر دیا گیا اُنہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 22 اگست کو بیانِ حلفی عدالت میں دیا تھا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کہ کیا جلسے کا این او سی امن و امان کی صورتِ حال کے باعث معطل کیا گیا؟ ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں، بلوچستان میں جو ہو رہا ہے سب کے سامنے ہے، آخری رات ہی این او سی معطل کرنےکا کیوں بتاتے ہیں؟ یہ لوگ ایک پارٹی کے سپورٹر ہیں لیکن اس سے پہلے انسان ہیں اور پاکستان کے شہری ہیں، لوگ دور دراز علاقوں سے نکل چکے ہوتے ہیں بعد می...



