سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کا اعترافِ جرم
Confession of the accused who attacked Saif Ali Khan
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے الزام میں گرفتار بنگلا دیشی ملزم شریف الاسلام شہزاد نے مبینہ طور پر اعترافِ جرم کر لیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 سالہ محمد شریف الاسلام شہزاد نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ہاں، میں نے ہی یہ حملہ کیا ہے‘۔پولیس ذرائع کے مطابق سیف علی خان پر حملے کے 70 گھنٹے سے زیادہ کی تلاش کے بعد اس کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان کے گھر سے تقریباً 35 کلو میٹر دور سے محمد شریف الاسلام شہزاد کو اداکار پر حملے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ممبئی پولیس نے لیبر کنٹریکٹر کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر 7 گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد شہزاد کو جنگلاتی علاقے میں لیبر کیمپ سے گرفتار کیا۔سینئر پولیس افسر کے مطابق دورانِ...


