امریکی شہری نے پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ بولی دے کر مارخور کا شکار کر لیا
The American citizen hunted Markhor by giving the highest bid in the history of Pakistan
چترال میں امریکی شکاری نے پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ بولی دے کر سیزن کے پہلے مارخور کا شکار کر لیا۔محکمہ وائلڈ لائف کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کے مطابق امریکی شہری رونالڈ جوویٹن نے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالر کی ریکارڈ ادائیگی کرتے ہوئے مارخور کے شکار کا پرمٹ حاصل کیا تھا۔رونالڈ جوویٹن نے اتوار 8 دسمبر کو وائلڈ لائف حکام کی زیرنگرانی شکار چترال میں تھوشی شاشا کنزروینسی کے مقام پر کیا، شکار کیے گئے مارخور کی عمر 11 سال جبکہ سینگ کی لمبائی 49.5 انچ ہے۔محکمہ وائلڈ لائف نے قومی جانور کے شکار کے لیے 4 پرمٹ فروخت کیے، تھوشی ون کنزروینسی اور تھوشی ٹو کنزروینسی کے دونوں پرمٹ ریکارڈ 2 لاکھ 71 ہزار ڈالر فی پرمٹ کے حساب سے فروخت ہوئے تھے۔
An American hunter in Chitral made the highest bid in Pakistani history for t...

