پاکستان کا منہ توڑ جواب، پاک فوج نے بھارت کے 25 ہیروپ ڈرونز مار گرائے
Pakistan's befitting reply: Pakistan Army shoots down 25 Indian helicopter drones
افواج پاکستان نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز مار گرائے، یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ افواج پاکستان نے اب تک 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز مارگرائے ہیں، افواج پاکستان نے سافٹ اور ہارڈ کل کی بدولت ڈرونز مار گرائے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کے 7،6 مئی کے بزدلانہ حملے میں 5 جدید طیاروں، ڈرونز اور متعدد پوسٹوں کو تباہ کیا گیا، بھارت بوکھلاہٹ میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے، یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔
Pakistan Army shot down 25 Israeli-made Herop drones sent by India, this cowardly attack is a s...



