عمران ریاض ایک بار پھر لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
Imran Riaz arrested again from Lahore Airport
9 مئی کے واقعات کے بعد پہلے گرفتار اور پھر جیل کے باہر سے لاپتہ ہونے والے صحافی عمران ریاض خان سعودی عرب کیلئے روانہ ہو رہے تھے لاہور ایئر پورٹ پر پنجاب پولیس نے گرفتار کیا، عمران ریاض خان کو کس مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تاحال اہلخانہ سمیت ساتھیوں کو بھی اسکے متعلق نہیں بتایا گیا۔وکیل میاں اظہر صدیق نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حالت احرام میں سعودی عرب جا رہے تھے ان کے ہمراہ دیگر ساتھیوں سمیت ان کے ذاتی وکیل میاں علی اشفاق بھی موجود تھے۔وکیل میاں اظہر صدیق نے بتایا کہ عمران ریاض کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا، پولیس بغیر ورانٹ گرفتاری کے گاڑی سے اتار کر لے گئی اور کسی نئے مقدمے کا ذکر بھی نہیں کیا۔
Journalist Imran Riaz Khan, who was first arrested after the events of May 9 and then went missing from outside the j...






