پاکستانی سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ سے پہلی تصویر موصول
The first image received from the Pakistani satellite 'I cube Qamar'
چینی خلائی مرکز نے خصوصی تقریب میں آئی کیوب قمر کی تصویر پاکستانی سفیر کے حوالے کی، آئی کیوب قمر نے لانچ کے سات روز بعد چاند کے مدار سے پہلی تصویر سورج کی حاصل کی۔آئی کیوب قمر کی اس پہلی تصویر میں سورج کی روشنی دکھائی دے رہی ہے۔سپارکو کے مطابق چاند کے مدار میں داخل ہونے والا پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر12گھنٹے میں چاند کا مکمل چکر لگائے گا،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں چاند کی سطح سے دو سو کلومیٹر کے فاصلے سے منظر کشی کرے گا، آئی کیوب قمر کے سگنلز تین لاکھ ساٹھ ہزار سے لے کر چار لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے زمین پر موصول کئے جائیں گے۔ترجمان سپارکو نے بتایا کہ آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگا لئے ہیں، مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا۔سپارکو ترجمان کا کہنا تھا کہ مدار پر پہنچے کے بعد سیٹلائٹ ڈ...

