آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کا فیصلہ:کے پی کے کابینہ
Decision to register FIR against IG Islamabad: KPK cabinet
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کے پی ہاؤس کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی کابینہ نے دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ کے اندراج کی منظوری دی ہے۔ اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ایکٹ 2012 میں ترامیم کی بھی منظوری دی جبکہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کا اختیار وزیراعلیٰ کو دینے کی ترامیم منظور کی گئی۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ترامیم کے بعد وزیراعلیٰ تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے چانسلر ہوں گے۔ ترامیم میں وائس چانسلرز کی مدت ملازمت کو بھی چار سال مقرر کیا گیا ہے۔ ویمن یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کے عہدوں پر خواتین ہی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔کابینہ نے ایگریکلچر انکم ٹیکس ایکٹ 2024 مسودے کی ...

