جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
A German teenager has set a world record for eating 1.5 kilograms of honey in one minute.
شہد دنیا کی مرغوب ترین غذاؤں میں سے ایک ہے، لیکن کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ کوئی انسان ایک منٹ کے اندر ایک کلو سے بھی زیادہ شہد کھا جائے؟شاید آپ کو یہ آسان لگے، لیکن شہد جیسے گاڑھے مادے کو اتنی تیزی سے گلے سے نیچے اتارنا پانی یا کولڈ ڈرنک پینے جتنا آسان نہیں ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ یہ ایک انتہائی مشکل چیلنج ہے۔یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے انوکھے اور عجیب و غریب ریکارڈز بنانے کے لیے مشہور جرمنی کے نوجوان اینڈرے اورٹولف نے اس ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔انہوں نے محض 60 سیکنڈز میں 1,273 گرام (تقریباً سوا کلو) شہد کھا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایک نیا عالمی ریکارڈ درج کروایا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینڈرے ایک بڑے چمچ کی مدد سے شہد سے بھرے ڈبے پر اس رفتار سے ...

