بیکری تباہ، صبح سے اب تک 20 فلسطینی شہید:اسرائیلی بمباری
Bakery destroyed, 20 Palestinians martyred since morning: Israeli bombardment
اسرائیل کےغزہ پر حملےجاری ہیں جس نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں آٹے کے گودام پر حملہ کر کے شمالی غزہ میں واحد کام کرنے والی بیکری کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی فوج نے رفح میں فلسطینیوں کے گھروں کو آگ لگا دی۔اسرائیلی فورسز نے البریج کیمپ، غزہ سٹی میں بھی بم باری کی ہے جس سے صبح سے اب تک 20 فلسطینی شہید ہو گئے۔شمالی غزہ سے 4 لاکھ فلسطینیوں کو ایک بار پھر علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے کمال عدوان، انڈونیشین اور العودہ اسپتالوں کو 24 گھنٹوں میں مریضوں اور عملے کو نکالنے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔حزب اللّٰہ کا اسرائیلی فوج کو پیچھے دھکیلنے کا دعویٰادھر حزب اللّٰہ کی جنوبی لبنان میں گھسنے والے اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپ جاری ہے۔حزب اللّٰہ نے قابض اسرائیلی فوج کو پیچھے دھکیلنے کا دعویٰ بھی کیا ہے، جبک...

