Thursday, April 16Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Tag: flight delayed

لاہور ایئرپورٹ پر دھند سے حد نگاہ صفر، فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر
اہم خبریں

لاہور ایئرپورٹ پر دھند سے حد نگاہ صفر، فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر

Zero visibility due to fog at Lahore Airport, flight schedule badly affected علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ابو ظہبی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 433 دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہے، دبئی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 433 بھی شدید دھند کے باعث بروقت نہ پہنچ سکی جبکہ دبئی سے لاہور آنے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 359 دھند کے باعث منسوخ کر دی گئی۔پی آئی اے کی ریاض سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 726 دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی، نجی ایئرلائن کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 402 دھند کے باعث تاخیر سے لاہور پہنچی، لاہور سے دوحا جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز 629 طیارے کی عدم دستیابی کے باعث روانہ نہ ہو سکی۔لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 401 دھند کے باعث بروقت اڑان نہ ...
پی آئی اے کی آج کی 6 پروازیں منسوخ
اہم خبریں

پی آئی اے کی آج کی 6 پروازیں منسوخ

6 PIA flights canceled today آپریشنل مسائل کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے کی آج کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف ایئر پورٹس کی 25 ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر بھی ہوئی ہے۔پی آئی اے کی لاہور سے کراچی کی پروازیں پی کے 302 اور 303 منسوخ کر دی گئیں جبکہ ملتان سے شارجہ کے لیے پرواز پی کے 293 کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔شارجہ سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 182 اور اسلام آباد سے چترال کی پی آئی اے کی 2 پروازیں پی کے 660 اور 661 کو منسوخ کر دیا گیا۔اس کے علاوہ پی آئی اے اور نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے جدہ کی 3 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔لاہور سے دبئی کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 233 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔لاہور سے کراچی کے لیے نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر 523 سوا 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہو گی۔کویت، شارجہ، القسیم سے اس...
Optimized by Optimole