کرم فائرنگ، امن دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے: صدر، وزیراعظم
Karma firing will not allow the enemies of peace to succeed: President, Prime Minister
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امن دشمنوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرم میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، صدر مملکت نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور امن دشمنوں کیخلاف سخت کارروائی پر زور دیا۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کے دشمن شرپسند عناصر فساد پھیلانا چاہتے ہیں، عوام شرپسند عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی لوئر کرم کے علاقے بگان میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ، وزیراعظم نے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت زخمیوں کے لیے صحتیابی کی دعا کی ۔محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی ...


