برطانیہ اسرائیلی اسلحہ ساز فیکٹری پر حملے کے مقدمے میں 4 افراد کو سزا
Britain sentences 4 people in Israeli arms factory attack case
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی حمایت یافتہ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے اسرائیل سے متعلق ہتھیاروں کے کارخانے میں گھس کر دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کی، جج نے فلسطین ایکشن کے ملزمان کیخلاف اپنا فیصلہ سنا دیا۔دوسری طرف عدالت کے باہر 100سے زائدحامیوں کو احتجاج کرنے پر حراست میں لے لیا۔مسٹر جسٹس جانسن نے دوران سماعت سنا کہ برسٹل میں ایلبٹ سسٹمز پر چھاپہ کمپنی کو بندکرنے یا برطانیہ کی حکومت کو اس کے کاموں کو روکنے کے لیے متاثر کرنے کی کوشش تھی۔عدالت کو بتایا گیا کہ فیکٹری کو غزہ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پرنشانہ بنایا گیا پرتشد د واقعات میں 12 لاکھ پاؤنڈ کا نقصان پہنچا، حکومت نے بعد میں فلسطین ایکشن کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا۔آکسفورڈ کے 23 سالہ سابق طالب علم سیموئیل کارنر کو تین دیگر ا...

