دشمن سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے: محسن نقوی
The enemy wants to create anarchy in the country under a well-thought-out plan: Mohsin Naqvi
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تخریب کاری کے واقعات پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر جاری کیے گئے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ تحقیقات کے بعد حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لائیں گے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دشمن سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے، سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کر کے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہوں۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ امن کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، دہشت گردی کے واقعات میں شہداء ...






