محسن نقوی کا ایف سی ہیڈ کوارٹر نارتھ بلوچستان کادورہ، یادگار شہدا پرحاضری
Mohsin Naqvi's visit to FC Headquarters North Balochistan, Payed tribute at Yadgar-e-Shauhada
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز فرنٹیئر کور نارتھ بلوچستان کا دورہ کیا۔فرنٹیئر کور نارتھ کے آئی جی میجر جنرل امیر اجمل چودھری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا، فرنٹیئر کور نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، وفاقی وزیرداخلہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔محسن نقوی نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی، شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پر وفاقی وزیر نے میوزیم کا دورہ کیا، تاریخی نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور فرنٹیئر کور نارتھ کے جدید آلات کا بھی معائنہ کیا۔بعدازاں وفاقی وزیرداخلہ کی زیر صدارت فرنٹیئر کور نارتھ کے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں محسن نقوی نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے فرنٹیئر کور نارتھ...

