اسرائیل میں قطرکا ٹی وی چینل الجزیرہ بندکردیا گیا
Qatar's TV channel Al-Jazeera was closed in Israel
تل ابیب:اسرائیل میں قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کی نشریات معطل کردی گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی سیٹلائٹ اور کیبل پرووائیڈرز نے الجزیرہ چینل کی نشریات معطل کردی ہیں۔اسرائیلی سیٹلائٹ سروس کے مطابق اسرائیلی حکومت کے فیصلے پر اسرائیل میں الجزیرہ کی نشریات روک دی گئی ہیں۔خیال رہےکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کابینہ نے الجزیرہ چینل بند کرنےکی منظوری دی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے متفقہ طور پر اسرائیل میں الجزیرہ کا آپریشن بند کرنےکا فیصلہ کیا جب کہ اسرائیلی پارلیمنٹ الجزیرہ چینل کی عارضی بندش کےحق میں پہلےہی ووٹ دے چکی تھی۔
Tel Aviv: Qatari TV channel Al-Jazeera has been suspended in Israel. According to foreign news agencies, Israeli satellite and cable providers have suspende...

