کوئٹہ: گیس لیکیج دھماکے میں خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے
Quetta: 3 people including a woman were burnt in a gas leakage explosion
کوئٹہ میں گیس لیکیج دھماکے میں خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریلوے ملازم محمد عمران کے کوارٹر میں ہوا، دھماکے سے ریلوے کوارٹر کی دیواریں اور چھت منہدم ہوگئی۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔
Three people, including a woman, were burnt in a gas leakage explosion in Quetta.According to rescue sources, an explosion occurred due to gas leakage in a house on Joint Road in Quetta. According to initial reports, t...




