اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 5 ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے۔
Five employees, including the Deputy Superintendent of Adiala Jail, have been dismissed
اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ریاض خان اور 2 وارڈرز نوکری سے برطرف کر دیئے گئے۔ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے نوکری سے برخاستگی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق افسران کو جیل میں قتل کی انکوائری میں قصوروار ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کیا گیا، جیل افسران کے خلاف 29 فروری کو ذہنی مریض قیدیوں کے سیل میں حوالاتی کے قتل پر انکوائری جاری تھی۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے قتل کے واقعہ پر انکوائری کا حکم دے رکھا تھا، انکوائری میں اس وقت کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو محمد اکرم سمیت 7 ملازمین کو قصوروار قرار دیا گیا تھا جبکہ 4 کو نوکری سے فارغ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مجاز اتھارٹی نے 30 اگست کو ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کر کے جواب ط...

