پھالیہ: آتشبازی کے سامان میں آگ لگنے سے دھماکا، 6 افراد جاں بحق
Phalia: 6 people died in an explosion due to fire in fireworks
پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے قصبے پھالیہ میں آتشبازی بازی کے سامان میں دھماکے سے 6 افرادجاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔واقعہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے علاقہ کوٹ پھلے شاہ میں پیش آیا، دھماکا آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے کے باعث ہوا، جاں بحق ہونے والے افراد میں 4 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔
6 people were killed and 7 were injured due to an explosion in fireworks equipment in Phalia town of Mandi Bahauddin district of Punjab.The incident took place in Kotphle Shah area of Mandi...


