چاہت فتح علی خان کے ’بدو بدی‘ کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا۔
Chahat Fateh Ali Khan's 'Bado Badi' has been deleted from YouTube.
’بدو بدی‘ کو چاہت فتح علی خان نے ماڈل وجدان راؤ کے ساتھ ریلیز کیا تھا اور گانے کی ویڈیو کو گلوکار نے اپنے یوٹیوب چینل پر بھی اپ لوڈ کیا تھا جب کہ اسے بھارتی میوزک یوٹیوب چینلز پر بھی ریلیز کیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود گانا ’وائٹل میوزک‘ چینل پر موجود ہے، جہاں سے لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔گانے کو چاہت فتح علی خان کے یوٹیوب چینل پر دو کروڑ 80 لاکھ بار یعنی 28 ملین تک دیکھا گیا تھا لیکن وہاں سے ’بدو بدی‘ کو ڈیلیٹ کردیا گیا،چاہت فتح علی خان کے یوٹیوب چینل پر نوٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ بدو بدی کو ملکہ ترنم نورجہاں کی جانب سے کاپی رائٹس کی شکایت کے بعد ہٹایا گیا۔ اگرچہ چاہت فتح علی خان کے گانے ’بدو بدی‘ کی شاعری ملکہ ترنم نورجہاں کی جانب سے ماضی میں گائے گئے گانے سے لی گئی تھی، تاہم کامیڈین گلوکار نے اسے اپنے نئے انداز میں...

