پاکستان میں انتشار کی کوشش کرنے والے کے آگے کھڑے ہوں گے: آرمی چیف
Will stand in front of those trying to create chaos in Pakistan: Army Chief
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کسی نے پاکستان میں انتشار کی کوشش کی تو رب کریم کی قسم ہم اس کے آگے کھڑے ہوں گے، دنیا کی کوئی تطاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی کیونکہ یہ ملک قائم رہنے کے لیے بنا ہے۔وزیر اعظم اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل علما کنونشن سے تاریخی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے، پاک فوج اللہ کے حکم کے مطابق فساد فی الارض کے خاتمے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے، ہم لوگوں کو کہتے ہیں کہ اگر احتجاج کرنا ہے تو ضرور کریں لیکن پُر امن رہیں۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے، ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے، پاکستان نے 40 سال سے زیادہ عرصے تک لاکھوں افغا...

