اداروں کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے، ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے، دوبارہ آئیں گے: گنڈاپور
Don't want to clash with institutions, we have registered our protest, will come again: Gandapur
علی امین گنڈاپور نے کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اداروں کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے، ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے، دوبارہ آئیں گے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آج کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا اور پارٹی رہنماؤں کو احتجاج کے ختم کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا، بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کارکنوں کے نام پیغام میں کہا کہ محفوظ رہیں اور بحفاظت واپس جائیں۔احتجاج کے سلسلہ میں پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان مختلف علاقوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا اور متعدد مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ بھی کی گئی۔
Ali Amin Gandapur directed the workers to go back and said that we do not want a clash with the institutions, we have recorded our pro...






