ملکی معیشت کا ان لوگوں کوکوئی احساس نہیں، ذاتی معیشت کیلئ لگے ہوئے ہیں: گنڈاپور
These people have no sense of national economy, they are improving personal economy: Gandapur
جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ شہباز شریف نے ٹھیک کہا ، شریف اور زرداری فیملی کوہمیشہ اپنی ذاتی معیشت کی فکر ہے، ذاتی معیشت کے حوالہ سے لوٹ مار اس کا ثبوت ہے، پاکستانی معیشت کا جو اقتدار میں رہ کر حال کیا ، جوتباہی ہوئی وہ بھی سب بھی سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا ان لوگوں کوکوئی احساس نہیں، ذاتی معیشت کیلئے لگے ہوئے ہیں، اس دفعہ وہ پریشان ہیں کہ اس بار ملک میں اتنا پیسہ نہیں ہے وہ کہاں سے کھائیں گے؟ ۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہیں،ان کی پارٹی ہے،چھوڑ جانے والوں کو واپس لینے کا فیصلہ بھی ان کا ہی ہوگا، شہریار آفریدی کے بیان سے متعلق وہی جواب دے سکتے ہیں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا ک...

