یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں پریڈ
Parade at the Presidential Palace on the occasion of Pakistan Day
یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ہونے والی پریڈ سے مہمان خصوصی صدر آصف علی زرداری نے خطاب کیا۔ایوان صدر میں ہونے والی پریڈ میں غیرملکی سفیر، اعلیٰ سول اور فوجی حکام بھی شریک ہیں۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ23 مارچ کا دن پاکستانی قوم کے لیے بہت اہم ہے، بہت قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی ہے، آج کے دن لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتے ہیں، ان قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان کا خواب حقیقت میں بدلا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ساتھ ساتھ کھڑے ہیں، شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم میں مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت موجود ہے، ہم مشکلات سے نہیں گھبراتے، پاکستان کو بہت سارے جیو پولیٹیکل مسائل کا سامنا ہے، نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں جنہیں تعلیم ...

