عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر
Imran Khan filed an acquittal in the 190 million pounds reference
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190ملین پاونڈریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔عمران خان کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ نیب ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈز کا کیس بنتا ہی نہیں، نیب ترامیم میں کابینہ کے تمام فیصلوں کو تحفظ حاصل ہے، سوال یہ ہے کہ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار بنتا ہے یا نہیں۔اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اگر احتساب عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار ہے تو پھر بریت کی درخواست سنی جاسکتی ہے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہم نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج ہی نہیں کیا، عدالت کے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرنا عدالت کی صوابدید ہے۔بعدازاں احتساب عدال...



