
Mohammad Amir’s announcement of retirement from international cricket
پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
دونوں کھلاڑی آخری بار پاکستان کے لیے اس سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلے تھے۔
32 سالہ محمد عامر نے جون 2009ء میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کے بعد پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔
عامر نے تینوں فارمیٹس میں 271 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں اور 1179 رنز بنائے۔
فاسٹ بولر محمد عامر 2009ء کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ تھے۔
محمد عامر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے، میں جانتا ہوں کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ اگلی نسل کے لیے ذمے داری سنبھالنے اور پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا صحیح وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے کئی برسوں میں ہمیشہ انتہائی ضروری سپورٹ فراہم کی اور میں ٹیم کی کارکردگی کو دیکھنے کا منتظر ہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں پاکستانی شائقین کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے میرے کیریئر میں ہمیشہ میری حمایت کی۔
35 سالہ عماد وسیم نے مئی 2015ء میں زمبابوے کے خلاف اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا، 55 ون ڈے اور 75 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 130 میچوں میں 117 وکٹیں حاصل کیں اور 1540 رنز بنائے۔
عامر اور عماد گزشتہ برسوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کلیدی رکن رہے ہیں اور انہوں نے اپنے اپنے کیریئر کے آغاز میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی بھی نمائندگی کی جبکہ دونوں 2017ء کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ بھی تھے۔
اس حوالے سے عماد وسیم کا کہنا ہے کہ یہ میرے ملک کی نمائندگی کرنے اور ایک بہت بڑے خواب کی تکمیل کا ایک بہترین سفر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں شائقین کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے ان برسوں میں مجھے اور ٹیم کو سپورٹ کیا، میں ہر قدم پر پی سی بی کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا اور میں قومی ٹیم کی شاندار کامیابی کی خواہش کرتا ہوں۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ افسر سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے میں عامر اور عماد کا پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
After Pakistan’s all-rounder Imad Wasim, fast bowler Mohammad Amir also announced his retirement from international cricket.
Both the players last played for Pakistan in the ICCT Twenty20 World Cup in USA and West Indies this year.
After making his international debut in June 2009, 32-year-old Mohammad Amir played 36 Tests, 61 ODIs and 62 T20Is for Pakistan.
Aamir took 271 international wickets in all three formats and scored 1179 runs.
Fast bowler Mohammad Amir was part of the 2009 ICCT Twenty World Cup winning squad.
Mohammad Amir says it’s an honor to play in all three formats for Pakistan, I know it’s a tough decision but I think it’s the right one to take responsibility for the next generation and take Pakistan cricket to new heights. It’s time.
“I would like to thank the PCB for always providing the much needed support over the years and I look forward to seeing the performance of the team,” he said.
He also says that I would also like to thank the Pakistani fans for always supporting me in my career.
Imad Wasim, 35, made his international debut against Zimbabwe in May 2015, representing Pakistan in 55 ODIs and 75 T20Is.
He took 117 wickets in 130 matches and scored 1540 runs in his international career.
Aamir and Imad have been key members of the Pakistan cricket team over the years and they also represented the Pakistan Under-19 team at the start of their respective careers while both were part of the 2017 ICC Champions Trophy winning squad.
In this regard, Imad Waseem says that it has been a great journey to represent my country and fulfill a very big dream.
“I would like to thank the fans who have supported me and the team over the years, I would like to thank the PCB for their support every step of the way and I wish the national team great success,” he said. I wish
PCB Chief Operating Officer Sameer Ahmed Syed said, “On behalf of the PCB, I sincerely thank Amir and Imad for their services to Pakistan cricket and wish them all the best for their future endeavours. I express
