Monday, April 20Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

مقامی خبریں

مقامی خبریں

پاکستانیوں کو اپنا ہی جشنِ آزادی نہیں منانے دیا گیا: علی محمد خان
مقامی خبریں

پاکستانیوں کو اپنا ہی جشنِ آزادی نہیں منانے دیا گیا: علی محمد خان

Pakistanis were not allowed to celebrate their own Independence Day: Ali Muhammad Khan پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ اور اس 14 اگست پر اپنے ہی ملک میں فسطائیت کا سامنا تھا، پاکستانیوں کو اپنے ہی ملک میں جشنِ آزادی نہیں منانے دیا گیا۔ راولپنڈی کی اڈیالا جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل شام میں نے دیکھا کہ پارلیمنٹ کے سامنے فیملیز کو روکا گیا، سپریم کورٹ، پارلیمنٹ اور سی ایم ہاؤس کے سامنے قومی پرچم چھینا گیا، ہماری بہن زرتاج گل سے قومی پرچم چھینا گیا۔پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ کیا بڑی بڑی تقاریر سے ملک ٹھیک ہو جائے گا، سچ بولنا پڑے گا،ملک کی یہ حالت سیاستدانوں اور اسٹیبلشمنٹ نے نہیں، سب نے کی ہے، جو ملک کے لیے کھڑا ہو گیا اس کو اڈیالہ جیل میں بند کر دیا گیا، بانیٔ پی ٹی آئی کا قصورتھا کہ امریکا کو کہا کہ ہم مداخلت نہیں کرنے دیں ...
پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حافظ فرحت عباس عہدے سے مستعفی
مقامی خبریں

پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حافظ فرحت عباس عہدے سے مستعفی

PTI parliamentary leader Hafiz Farhat Abbas resigned from the post پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حافظ فرحت عباس نےاپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ایکس پر اپنے پیغام میں حافظ فرحت عباس نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات میں میری ضمانتیں خارج کی گئی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ان حالات میں میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے کی ذمہ داریوں سے انصاف نہیں کر سکوں گا۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کو پیش کر دیا ہے اور اپنے لیڈر عمران خان سے درخواست کی ہے کہ مجھے اس ذمے داری سے استعفیٰ کی اجازت دی جائے۔ حافظ فرحت عباس کا کہنا تھا کہ میں بحیثیت ممبر پنجاب اسمبلی اور کارکن اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ Hafiz Farhat Abbas, the parliamentary leader of Pakistan Tehreek-e-Insaf in the Punjab Assembly, has resigned from his post. In his message on X, Hafiz Farhat Abbas said tha...
یوم آزادی : واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب
مقامی خبریں

یوم آزادی : واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب

Independence Day: Flag hoisting ceremony at Wahga border تقریب کے آغاز میں قومی ترانہ پڑھا گیا، تقریب میں موجود عوام نے بڑی تعداد میں ہاتھوں میں قومی پرچم تھام رکھے تھے، تقریب کے دوران نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، فضا ملی نغموں اور حاضرین کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔تقریب کے دوران نعرہ تکبیر، پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند ہوتے رہے، پاکستان رینجرز کی ولولہ انگیز پریڈ دیکھ کر حاضرین کا جذبہ حب الوطنی مزید بڑھ گیا، پاکستان رینجرز کے دستے میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں۔پنڈال میں موجود بچے، بزرگ اور خواتین پُرجوش انداز میں اپنے سپاہیوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔پاکستان رینجرز کے شیر دل جوانوں کے قدموں کی دھمک اور وطن کی حفاظت کے جذبے کی چمک نے حاضرین کا لہو خوب گرمایا۔ At the beginning of the ceremony, the national anthem was sung, the people present in the ceremony ...
سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
مقامی خبریں

سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

Firing over land dispute in Sialkot, 5 people killed سیالکوٹ میں ملزمان نے فائرنگ کر کے 4 خواتین سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا، ملزمان فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے، واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق سیالکوٹ میں پسرور سبز پیر کے علاقے میں جاں بحق ہونے والے افراد کھیتوں میں کام کر رہے تھے کہ ملزمان نے ان پر حملہ کر دیا۔فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 1 شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 1 زخمی خاتون اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی، جس کے بعد واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں باپ، 2 بیٹیاں اور 1 راہ گیر خاتون شامل ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ زمینی تنازع پر پیش آیا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ In Sialkot, the accused shot and killed 5 people including 4 women, the accused escaped, the search is o...
امید ہے وفاق بجلی کے بلوں سے متعلق مسائل حل کرے گا: شرجیل میمن
مقامی خبریں

امید ہے وفاق بجلی کے بلوں سے متعلق مسائل حل کرے گا: شرجیل میمن

Hope Federal will solve problems related to electricity bills: Sharjeel Memon وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سستی بجلی تھر کے کوئلے سے بن رہی ہے، تھر میں اتنا کوئلہ ہے کہ دو سو سال تک ایکسپورٹ کر سکتے ہیں، وفاقی حکومت سے کئی بار بجلی سستی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جَلد خوشخبری ملے گی۔شرجیل میمن نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ تھر منصوبے سے 2640 میگا واٹ بجلی بن رہی ہے، تھر منصوبے کو دیگر پارٹیوں نے روکا ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ معاشرے میں منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، جامعات اور کالجز میں لوگوں کے منشیات کے ٹیسٹ ہوں گے، پاکستان کا اس وقت بڑا چیلنج منشیات کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ادارے منشیات کی روک تھام کے لیے کردار ادا کریں، 14 اگست کے بعد منشیات سے متعلق سیمینار کرائیں گے، منشیات پر قابو پانے کے لیے پولیس نے بہت اچھا کام ک...
مستونگ فائرنگ، ڈپٹی کمشنر پنجگور جاں بحق
مقامی خبریں

مستونگ فائرنگ، ڈپٹی کمشنر پنجگور جاں بحق

Mastung firing, Deputy Commissioner Panjgur killed ڈی سی پنجگور اور ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق جبکہ پنجگور کے ایم پی اے رحمت صالح بلوچ کے بھائی ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک بلوچ اور حمیداللہ مینگل زخمی ہوگئے۔کھڈ کوچہ کے قریب 15مسلح افراد نے انکی گاڑی کو نشانہ بنایا، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ، آپریشن تھیٹر میں چل بسے، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک بلوچ کوئٹہ سے پنجگور جارہے تھے کہ مستونگ شہر سے 20کلومیٹر دور کھڈکوچہ میں پندرہ کے قریب مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ، ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک بلوچ اور ایک راہ گیر حمیداللہ مینگل گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ۔ DC Panjgur Zakir Baloch was killed when gunmen fired on ...
Optimized by Optimole