مئی9 کے ماسٹر مائنڈ اور اس کے کوچ کا بدنما چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہو چکا،عظمیٰ بخاری
The disgraceful face of the May 9 mastermind and his coach has been revealed to the nation: Uzma Bukhari.
صوبائی وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے کے پی حکومت کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کو رولز کی خلاف ورزی قرار دے کر مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کا 9 مئی کی ناکام بغاوت پر انکوائری کمیشن بنانا مضحکہ خیز ہے، خود ہی مجرم خود ہی منصف اس سے بڑی بے شرمی کیا ہو سکتی ہے؟ان کا کہنا ہے کہ اب 9 مئی کے ملزمان انکوائری کمیشن کے لیے خود ہی ایکٹ لائیں گے، خود منصف بن جائیں گے، 9 مئی کو فوجی تنصیبات، شہداء کے مجسمے جلانے کے ہولناک مناظر پوری دنیا نے دیکھے۔انہوں نے کہا کہ سوا سال بعد بھی عدالتوں میں 9 مئی کے مقدمات جوں کے توں موجود ہیں، برطانیہ میں فسادات کے بعد عدالتوں نے 3 دن میں کئی ملزمان پر فردِ جرم عائد کی، سزائیں سنائیں، پاکستان میں عدالتیں 9 مئی کے ایک بھی ملزم کو...






