حکومتی ادارے عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے ملزمان کو چھپا رہے ہیں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
Government agencies are hiding the accused of fake video of Uzma Bukhari: Chief Justice Lahore High Court
لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ رپورٹ کے مطابق حکومتی ادارے عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے ملزمان کو چھپا رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران کہی۔دورانِ سماعت ایف آئی اے نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ 5 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے، ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے اور بینک اکاؤنٹ سیل کیے جا رہے ہیں، فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں چھاپہ مارا گیا، لاہور میں 2 چھاپے مارے گئے ہیں، ٹیمیں دن رات محنت کر رہی ہیں، چھاپے مارے جا رہے ہیں، کے پی ہاؤس میں بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔جس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ کی رپورٹ کے م...






