لاہور جم خانہ کو اربوں روپے کی سرکاری اراضی 417 روپے فی کنال کرائے پر دینے کی چھان بین
Investigating the lease of government land worth billions of rupees to Lahore Gymkhana at Rs 417 per kanal
لاہور جم خانہ کو مبینہ طور پر اربوں روپے کی سرکاری اراضی ارزاں نرخوں پر دینے کے معاملے کی چھان بین کے لیے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی اسپیشل کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سمیع اللّٰہ خان نے کی جس میں میاں شاہد، محمد سبطین رضا، راؤ کاشف رحیم ، نواب خان گوپانگ، ذوالفقار علی شاہ، چوہدری جاوید احمد، سردار منصب علی ڈوگر، اپوزیشن رہنما رانا شہباز و رانا آفتاب سمیت پیپلز پارٹی اور حکومت کے اراکین شریک ہوئے۔حکومت اور اپوزیشن کے تقریباً 30 ارکان نے لاہور جم خانہ پر تحریکِ التواء جمع کروائی ہے۔ تحریکِ التوائے کار کے مطابق لاہور جم خانہ کو دی جانے والی زمین کا کرایہ 30 کروڑ روپے ماہانہ بنتا ہے، محکمۂ ریونیو نے زمین 417 روپے فی کنال ماہانہ کرائے پر دی ہے۔ تحریک التوائے کار م...






