مریم نواز سے چین کے نئے قونصل جنرل سن یان کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر زور
New Chinese Consul General Sun Yan meets Maryam Nawaz, emphasizes bilateral cooperation
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں نئے تعینات چین کے قونصل جنرل سن یان سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری اور دیرینہ دوستی پر زور دیا۔ وزیراعلیٰ نے دورہ چین کی دعوت شکریہ کے ساتھ قبول کی اور سٹریٹجک تعاون، سی پیک کے فروغ، دفاعی تعاون اور دیگر ممالک کے ساتھ کشیدگی کم کرنے میں چین کے کردار پر تشکر کا اظہار کیا، انہوں نے نئے قونصل جنرل کی سفارتی مہارت کو بھی سراہا۔ملاقات میں پنجاب حکومت اور چینی قونصل خانے کے ساتھ مل کر اقتصادی اور ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینے، تجارت، انفراسٹرکچر، توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔مریم نواز شریف نے پنجاب میں صنعتی ترقی، لاجسٹک کوریڈورز اور تکنیکی شراکت داری کے ذری...






