
Maryam Nawaz Sharif’s decision to make CCD the premier investigation agency
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔جرائم کے خاتمے اور عوامی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے سی سی ڈی کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا، سی سی ڈی کو دنیا کے پانچ بہترین جرائم کنٹرول کرنے والے اداروں کی طرز پر استوار کیا جائے گا۔
جدید فارنزک، تفتیشی مہارتوں، ماڈرن ٹیکنالوجی، اے آئی سافٹ ویئر، جدید ترین انٹیلی جنس سرویلنس، مشینری اور آلات سے سی سی ڈیز کو پاکستان کے سب سے جدید ترین ادارے میں بدلا جائے گا۔
مجرموں کا سراغ لگانے اور ان کی مانیٹرنگ کے جدید ترین آلات بھی سی سی ڈی کو فراہم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی سی ڈی کا جدید ترین آلات سے لیس ہیڈکوارٹر بنانے کی بھی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب کے ہر ڈویژن، ضلع اور تحصیل میں سی سی ڈی آفس، تھانے اور رہائش گاہیں بنانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے، عید الفطر کے بعد پنجاب بھر میں غیر قانونی اسلحے کے خلاف مہم کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
سی سی ڈی کے اقدامات سے پنجاب میں قتل اور خواتین کے خلاف جرائم میں نمایاں کمی ہوئی، سی سی ڈی کے اقدامات کے بعد پنجاب میں ڈکیتی کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 77 فیصد کمی آئی۔
موبائل اور بیگ چھیننے کے واقعات میں 49 فیصد، گاڑی چوری میں 17، اقدام قتل میں 31، اغوا برائے تاوان کے واقعات میں 45 فیصد کمی آئی،غیرقانونی اسلحہ کے سدباب کے لئے نیا قانون بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین پر تیزاب چھڑکنے والوں سے نمٹنے کا ٹاسک سی سی ڈی کو دے دیا، سی سی ڈی میں جرائم کے خاتمے کے جدید تحقیقی مرکز بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Chief Minister Maryam Nawaz Sharif decided to make the Crime Control Department (CCD) the premier investigation agency. Considering the elimination of crimes and public acceptance, it was decided to further expand the scope of CCD, CCD will be built on the pattern of five best crime control agencies in the world.
With modern forensics, investigative skills, modern technology, AI software, latest intelligence surveillance, machinery and equipment, CCDs will be transformed into the most advanced institution in Pakistan.
CCD will also be provided with the latest tools for tracking criminals and their monitoring.
The Chief Minister has taken a major decision to build CCD offices, police stations and residences in every division, district and tehsil of Punjab. After Eid-ul-Fitr, a campaign against illegal weapons has also been approved across Punjab.
CCD’s initiatives have significantly reduced murders and crimes against women in Punjab, after CCD’s initiatives there has been a 77% reduction in robbery incidents in Punjab compared to last year.
There was a 49% reduction in mobile and bag snatching incidents, 17% in vehicle theft, 31% in attempted murder, and 45% in kidnapping for ransom incidents. It has also been decided to make a new law to deal with illegal weapons.
Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has given the task of dealing with those who throw acid on women to the CCD.
