صبح 4 بجے تو اپنی گرل فرینڈ کے گھر جانا بھی بدتمیزی ہے: متھیرا
Even going to your girlfriend's house at 4 am is rude: Mathira
متھیرا نے خلیل الرحمٰن قمر سے متعلق حالیہ تنازع پر مزید کہا کہ مجھے پوری کہانی کا نہیں پتا لیکن آپ صبح کے 4 بجے اپنی گرل فرینڈ کے گھر بھی نہیں جا سکتے، وہ بدتمیزی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمٰن کی شعر و شاعری مجھے پسند ہے اور ان کے لیے برا لگا، ابھی تو لوگ بات کر رہے ہیں، اصل کہانی کسی کو نہیں پتا، جو ہوا، برا ہوا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چاہے جتنا بھی بڑا پروجیکٹ ہو، میں کسی کے باپ کے لیے بھی رات 12 بجے کے بعد گھر سے نہیں نکلتی۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ انتظار کرسکتا ہے لیکن آج کل کے جو حالات ہیں انہیں دیکھتے رات 12 کے بعد نہیں نکلنا چاہیے۔
"I don't know the whole story but you can't even go to your girlfriend's house at 4 in the morning, she is rude," added Mathira on the recent controversy surrounding Khal...






