
Extension of judicial remand of Imran Khan and Bushra Bibi
احتساب عدالت راولپنڈی نے نئے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع کردی ۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی ، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر، انتظار پنجوتھہ اور خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے۔
نیب پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، عمیر مجید عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء نے دلائل دیئے، وکیل صفائی بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کا نیا ریفرنس پہلے ریفرنس جیسا ہی ہے، ایک ہی طرح کے الزام میں دو ریفرنس نہیں بنائے جاسکتے۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ دستاویزات سے ہی ثابت ہوسکتا ہے کہ نیا ریفرنس پہلے ریفرنس سے مشابہت رکھتا ہے یا نہیں، نیب پراسیکیوٹر نے توشہ خانہ کے پرانے ریفرنس کا جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست دائر کر دی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیب کی جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 16 ستمبر تک توسیع کردی، عدالت ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر 6 ستمبر کو سماعت کرے گی۔
Accountability Court Rawalpindi has extended the judicial remand of PTI founder Imran Khan and his wife Bushra Bibi in the new Tosha Khana case till September 16. Accountability Court Judge Nasir Javed Rana heard the case in Adiala Jail. TI Imran Khan and Bushra Bibi’s lawyers Salman Safdar, Intizar Panjotha and Khalid Yusuf Chaudhary appeared in the court.
NAB Prosecutor General Sardar Muzaffar Abbasi, Umair Majeed appeared in the court, Imran Khan and Bushra Bibi were presented in the court room from Adiala Jail. The new reference of Tosha Khana against PTI and Bushra Bibi is the same as the first reference, two references cannot be made on the same charge.
The NAB prosecutor said that the documents can prove whether the new reference is similar to the first reference or not. NAB’s request to call for judicial records was rejected.
The accountability court also extended the judicial remand of PTI founder Imran Khan and Bushra Bibi till September 16. The court will hear the bail applications of the accused on September 6.
