Saturday, May 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج تیسری برسی

Third death anniversary of Kashmiri leader Syed Ali Gillani

کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی تیسری برسی آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف تجدید عہد کیساتھ منائی جا رہی ہے، سید علی گیلانی نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ آزادی کی جدوجہد میں گزارا ہے۔
تحریک آزادی جموں و کشمیر کی توانا آواز بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی 29 ستمبر 1929 میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گاؤں زرمنز میں پیدا ہوئے، علی گیلانی نے بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کا آغاز جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے کیا تھا ۔
سید علی گیلانی نے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کیلئے حریت کانفرنس اور تحریک حریت جیسی فعال تنظیموں کی بنیادیں بھی رکھیں، بابائے حریت سید علی گیلانی تین بار مقبوضہ جموں و کشمیر میں سوپور کے حلقے سے اسمبلی ممبر منتخب ہوئے تھے۔کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے دو درجن سے زائد کا عرصہ بھارتی زندانوں میں گزارا، انہوں نے دوران اسیری اپنی یادداشتوں پر مشتمل کتاب روداد قفس بھی تحریر کی۔
2010 سے وفات تک 11 سال غاصب ہندوستانی حکومتوں کے حکم پر نظربند رہے، سید علی شاہ گیلانی کا پاسپورٹ 1981 سے بھارتی حکومت نے ضبط کر رکھا تھا، سید علی شاہ گیلانی یکم ستمبر 2021 کو حیدرپورہ سرینگر میں خالق حقیقی سے جا ملے

The third anniversary of Kashmiri leader Syed Ali Geelani is being celebrated today with renewed vows on both sides of the Line of Control. Syed Ali Geelani spent a major part of his life in the freedom struggle.
Syed Ali Geelani, the powerful voice of Jammu and Kashmir Azadi Movement, was born on September 29, 1929 in the village of Zarmans in Bandipora district of Occupied Kashmir.
Syed Ali Geelani also laid the foundation of active organizations like Hurriyat Conference and Tehreek Hurriyat to gain independence from India. Father of Hurriyat Syed Ali Geelani was three times elected member of assembly from Sopore constituency in Occupied Jammu and Kashmir. Kashmiri leader Syed Ali Geelani. spent more than two dozen years in Indian prisons, he also wrote a book containing his memoirs during his imprisonment, Rudad Qafs.
From 2010 to his death, he was detained for 11 years on the orders of the usurping Indian governments. Syed Ali Shah Geelani’s passport was confiscated by the Indian government from 1981. Syed Ali Shah Geelani passad away on September 1, 2021 in Hyderabad, Srinagar

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Optimized by Optimole