
The Japanese toilet surprised the whole world
ٹوکیو: عوامی بیت الخلا سے لوگ عموماً بچنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ وہاں صفائی کا معیار اطمیان بخش نہیں ہوتا لیکن جاپان میں ایسے پبلک ٹوائلٹس تیار کیے گئے ہیں جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔جاپان میں ہر چیز کی طرح بیت الخلا بھی ہائی ٹیک بنائے گئے ہیں جس میں ہاتھوں کے استعمال کی ضرورت کو کم سے کم رکھا گیا ہے تاکہ جراثیم لگنے کے خطرات سے بچا جاسکے۔ٹوکیو شہر میں موجود یہ ٹوائلٹ ’کانٹیکٹ لیس‘ ہیں جس میں دروازے سے لیکر نل کھولنے تک ہر کام صرف وائس کمانڈ کی مدد سے کیا جاتا ہے، بیت الخلا کے سامنے آکر آپ کہیں کہ ’اوپن ڈور‘ تو دروازہ کھل جائے گا۔ان ٹوائلٹس میں آپ اپنی مرضی کے میوزک سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں جبکہ جسمانی معذوری کا شکار افراد بھی ان واش رومز کو آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں۔ڈیلی اسٹار ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جدید ہائی ٹیک بیت الخلاء سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں اور ان کے لیے دلچسپ طریقے سے گائیڈڈ ٹور ترتیب دیے جا رہے ہیں جو سیاحوں میں بہت مقبول ہو رہے ہیں۔
TOKYO: People usually try to avoid public toilets because the standard of cleanliness is not satisfactory, but Japan has developed public toilets that have become a tourist attraction. Like everything else in Japan, toilets. These toilets in Tokyo are ‘contactless’, with everything from opening the door to turning on the tap being done without touching. It is done with the help of voice command only, come in front of the toilet and say ‘open door’ and the door will open. In these toilets you can also enjoy music of your choice while people with physical disabilities can also use them. Washrooms can be easily used. According to the Daily Star website, modern hi-tech toilets are attracting tourists and interesting guided tours are being organized for them which are very popular among tourists. have been.
