
Babar Azam’s decision to take a break from cricket for some time
قومی ٹیم کی مینجمنٹ کی ہدایت پر سٹار بیٹر بابر اعظم نے کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔قومی ٹیم کی مینجمنٹ نے بابر اعظم کو آرام کا مشورہ دیا تھا جس کے باعث وہ جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت نہیں کریں گے، ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے انہیں ٹورنامنٹ کھیلنے کی ہدایت بھی نہیں دی گئی۔
بابر اعظم نے اپنی عدم دستیابی سے متعلق لاہور وائٹس کو آگاہ کر دیا ہے جو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے اس دوران اپنی بیٹنگ بہتر بنانے کے لیے انفرادی کوچز کے ساتھ نیٹس میں ٹریننگ شروع کر دی ہے، وہ آنے والی پاکستان سپر لیگ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بابر اعظم اپنی پرانی بیٹنگ تکنیک کو دوبارہ مؤثر بنانے کے لیے خصوصی محنت کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی جانب سے اوپننگ کرتے نظر آئیں گے۔
On the instructions of the national team management, star batsman Babar Azam has decided to take a break from cricket for some time.
Babar Azam has informed Lahore Whites about his unavailability who are participating in the National T20 Cup.
Sources say that Babar Azam has meanwhile started training in the nets with individual coaches to improve his batting, keeping in mind the upcoming Pakistan Super League.
According to reports, Babar Azam is working hard to make his old batting technique effective again. Remember that he will be seen opening for Peshawar Zalmi in the Pakistan Super League.
