Friday, April 17Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: March 19, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب کا چاند رات پر بازاروں میں اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم
اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا چاند رات پر بازاروں میں اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم

Punjab Chief Minister orders deployment of additional personnel in markets on Chand Raat وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔ انہوں نے بس سٹینڈز، ویگن اڈوں، تجارتی مراکز اور مارکیٹوں میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے چاند رات پر بازاروں میں اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ خواتین اور بچوں کو ہراسانی سے بچانے کے لیے ویمن پولیس سکواڈ کی خصوصی گشت بھی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ ہراسانی کے واقعات کی روک تھام ہر صورت یقینی بنائی جائے۔علاوہ ازیں، بازاروں اور مارکیٹوں کی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں کے استعمال اور رات کے وقت نائٹ ویژن دوربینوں سے مانیٹرنگ کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔مریم نواز شری...
ٹرمپ انتظامیہ کی ایران جنگ کی تنقیدی کوریج پر میڈیا کو دھمکی
اہم خبریں

ٹرمپ انتظامیہ کی ایران جنگ کی تنقیدی کوریج پر میڈیا کو دھمکی

Trump administration threatens media over critical coverage of Iran war امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف جنگ پر تنقیدی رپورٹنگ کرنے والے نشریاتی اداروں کو لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ پر تنقیدی رپورٹنگ کرنے والے نشریاتی اداروں کے لائسنس منسوخ کیے جا سکتے ہیں، اس کے ساتھ ہی میڈیا پر گمراہ کن معلومات پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن (ایف سی سی) کے چیئرمین برینڈن کار نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نشریاتی اداروں کو عوامی مفاد میں کام کرنا ہو گا، بصورت دیگر انہیں اپنے لائسنس سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ یہ بیان برینڈن کار کی جانب سے حالیہ دنوں میں دی جانے والی دھمکیوں کا تسلسل ہے، جن پر ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ میڈیا کو ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں ...
چین، سعودیہ اور قطر کا پاکستان کی جانب سے عید پر آپریشن روکنے کا خیرمقدم
اہم خبریں

چین، سعودیہ اور قطر کا پاکستان کی جانب سے عید پر آپریشن روکنے کا خیرمقدم

China, Saudi Arabia, Qatar welcome Pakistan's suspension of Eid operations چین، سعودی عرب اور قطر نے پاکستان کی جانب سے عید الفطر پر افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن غضب للحق روکنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے عارضی جنگ بندی کو امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ سعودی عرب، قطر اور ترکیےکی اپیلوں پرجنگ بندی خوش آئند ہے، سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مذاکرات ہی تنازعات کے حل کا بہترین راستہ ہے۔قطر نے بھی عید الفطر کےموقع پرجنگ بندی کا خیرمقدم کرتےہوئے کہا کہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان ماحول بہتربنانےکی مثبت پیش رفت ہے، عارضی جنگ بندی پائیدار جنگ بندی معاہدے کی راہ ہموار کرے گی۔چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی جنگ بندی خوش آئند ہے، امید ...
فیلڈ مارشل سے علمائے فقہ جعفریہ کی ملاقات، قومی اتحاد اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ پر زور
اہم خبریں

فیلڈ مارشل سے علمائے فقہ جعفریہ کی ملاقات، قومی اتحاد اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ پر زور

Jafariya Fiqh Scholars meet Field Marshal, emphasize promotion of national unity and social harmony چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی علمائے کرام سے ملاقات ہوئی جس میں قومی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملک میں اتحاد، برداشت اور ہم آہنگی کے فروغ میں علما کے کردار پر زور دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل کی اہل تشیع کے علمائے کرام سے ملاقات میں گمراہ کن معلومات، فرقہ واریت اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، آپریشن غضب للحق کا حوالہ دیتے ہوئے افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دینے کا دوٹوک مؤقف بیان کیا گیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو اجاگر کیا، مذہبی جذبات کو تشدد کیلئے بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کسی دوسرے ملک میں ہونے والے واقعات کی بنیاد پر پاکستان...
امریکا اور اسرائیل کو ’شکستوں‘ کا سامنا ہے: ایران کا دعویٰ
انٹرنیشنل

امریکا اور اسرائیل کو ’شکستوں‘ کا سامنا ہے: ایران کا دعویٰ

America and Israel are facing 'defeats': Iran claims ایران نے ملک بھر میں حکومت مخالف عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے سیکڑوں افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے، ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو جاری کشیدگی میں شکستوں کا سامنا ہے۔ایرانی حکومت کے مطابق امریکا اور اسرائیل ایران میں نظام کی تبدیلی کی کوشش کر رہے ہیں اور پاسدارانِ انقلاب اور بسیج فورسز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں سیکیورٹی چیف علی لاریجانی، بسیج کمانڈر غلام رضا سلیمانی اور دیگر اعلیٰ حکام کی شہادت ہوئی جبکہ اسرائیلی میڈیا نے مزید اعلیٰ کمانڈرز کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ ایسے میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایاہ ای نے بیان دیا ہے کہ ’امریکا کو شکست پر شکست ہو رہی ہے‘ اور عالمی طاقتیں آبنائے ہرمز کے بحران پر مدد مانگ رہی ہیں۔’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ...
Optimized by Optimole