ڈونلڈ ٹرمپ کچرے کے ٹرک میں بیٹھ گئے
Donald Trump sat in a garbage truck
امریکی صدارتی انتخاب کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے کچرا قرار دینے پر دلچسپ ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو کچرا قرار دیا تو وہ خود کچرا اٹھانے والے ٹرک میں جا کر بیٹھ گئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہیں اور اُنہوں نے پیلی اور نارنجی رنگ کی جیکٹ بھی پہنی ہوئی ہے جو کچرا اُٹھانے والے افراد پہنتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ آج اپنی انتخابی مہم کے لیے امریکی ریاست وسکونسن پہنچے اور بوئنگ طیارے سے اترنے کے بعد سیدھا کچرا اٹھانے والے ٹرک میں جا کر بیٹھ گئے، انہوں نے کچرا اٹھانے والے ٹرک میں بیٹھ کر صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔اُنہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں یہ سب جو بائیڈن اور کملا ہیرس کے اعزاز میں کر رہا ہوں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل امریکی صد...

