
مبئی:بالی ووڈ کے نامور فلمساز سبھاش گھئی نے 90 کی دہائی کی شہرہ آفاق فلم ‘کھل نائیک’ کے سیکوئل کا اسکرپٹ مکمل کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سبھاش گھئی ‘کھل نائیک 2′ کے مرکزی کردار ‘بلرام پرساد’ کے لیے بھارت کے چند نامور اور قابل نوجوان اداکاروں سے رابطے میں ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ فلمساز نے اس کردار کے لیے چار اداکاروں کے نام فہرست میں شامل کیے ہیں جن میں بالی ووڈ سے رنبیر کپور اور رنویر سنگھ جبکہ ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری سے الو ارجن اور یش شامل ہیں۔کہا جارہا ہے کہ سبھاش گھئی ان چاروں اداکاروں میں سے کسی ایک اداکار کو ‘بلرام پرساد’ کے مرکزی کردار کے لیے فائنل کریں گے جبکہ ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہے کہ فلم کے سیکوئل میں سنجے دت بھی نظر آئیں گے یا نہیں۔خیال رہے کہ سال 1993ء میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ‘کھل نائیک’ میں ’بلرام پرساد‘ کا مرکزی کردار سنجے دت نے ادا کیا تھا، فلم کی دیگر کاسٹ میں مادھوری ڈکشٹ، جیکی شیروف اور انوپم کھیر شامل تھے۔فلم ’کھل نائیک‘ کا گانا ’چولی کے پیچھے کیا ہے‘ آج تک موسیقی کی دُنیا میں سُپر ہٹ ہے، اس گانے کو دوبارہ 2024ء کی فلم ’کریو‘ میں بھی فلمایا گیا ہے۔
Mumbai: Famous Bollywood filmmaker Subhash Ghai has completed the script of the sequel of the 90s hit movie ‘Khal Naik’. According to Indian media, Subhash Ghai is the main character of Balram Prasad in ‘Khal Naik 2’. A few prominent and talented young actors are in touch. The report claims that the filmmaker has shortlisted four actors for the role, including Ranbir Kapoor and Ranveer Singh from Bollywood and Allu Arjun from the South Indian film industry. and Yash are included. It is said that Subhash Ghai will finalize one of these four actors for the lead role in ‘Balram Prasad’ while it is not yet clear whether Sanjay Dutt will also be seen in the film’s sequel. It should be noted that the main role of Balram Prasad was played by Sanjay Dutt in the blockbuster film ‘Khal Naik’ released in 1993, the other cast of the film included Madhuri Dixit, Jackie Shroff and Anupam Kher. .The song ‘Choli ke zahar kya hai’ from the movie ‘Khal Naik’ is a super hit in the music world till date, this song has been filmed again in the 2024 movie ‘Crew‘.
