
Gold mine collapses in Mali, 48 miners killed
افریقی ملک مالی میں سونےکی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 48 کان کن ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کان سے غیر قانونی طور پر سونا نکالا جارہا تھا۔
مرنے والے کان کنوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں، کان میں دب جانے والوں کی تلاش اب بھی جاری ہے۔
افریقی ملک مالی کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ سونا نکالنے والے ممالک میں ہوتا ہے لیکن یہاں سونے کی کانوں کے ارد گرد اکثر لینڈ سلائیڈنگ کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
اسی ماہ ہونے والے ایک حادثے میں 10 خواتین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں جبکہ پچھلے سال اسی قسم کے حادثات میں 70 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
A gold mine collapsed in the African country of Mali, killing 48 miners.
According to foreign media, gold was being extracted illegally from the mine.
Most of the miners who died were women, and the search for those buried in the mine is still ongoing.
The African country of Mali is one of the world’s largest gold-mining countries, but landslides often occur around gold mines here.
10 women lost their lives in an accident this month, while 70 people died in similar accidents last year.
