
Will go to any extent to suppress terrorists: DG ISPR
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی اولین ترجیح ملک میں امن و امان قائم کرنا ہے ، دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔
جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف طویل جنگ لڑی ہے ، اس دہشتگردی کی جنگ میں ہمارے جوان،بڑی تعداد میں شہری شہید ہوئے، خطے میں امن کیلئے پاکستان کا کردار اہم رہا ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ پاکستان طویل عرصے سے افغان مہاجرین کی مدد کررہا ہے، پاکستان نے افغان عبوری حکومت کی بین الاقوامی سطح پر ہر طرح سے مدد کی ہے، افغانستان کی سرزمین ٹی ٹی پی کے دہشتگرد استعمال کرکےپاکستان میں کارروائیاں کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے دہشتگرد پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں اس کے واضح شواہد موجود ہیں ۔
DG ISPR Major General Ahmad Sharif Chaudhary has said that the first priority of the Pakistan Army is to establish law and order in the country, they will go to any extent to suppress the terrorists.
General Ahmed Sharif Chaudhary said in a press conference that Pakistan has fought a long war against terrorism.
DG ISPR said that Pakistan has been helping Afghan refugees for a long time, Pakistan has helped the Afghan Interim Government in every way at the international level, TTP terrorists are using Afghanistan’s soil to carry out operations in Pakistan.
He said that there are clear evidences that TTP terrorists are using the territory of Afghanistan to spread unrest in Pakistan.
