زمبابوے 57 پر ڈھیر، پاکستان نے میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا
With Zimbabwe bowled out for 57, Pakistan won the match by 10 wickets
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ زمبابوے کا 58 رنز کا ہدف اوپنرز نے چھٹے اوور میں ہی پورا کرلیا۔بلاوائیو میں کھیلے جانے والے اس میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ہوم ٹیم پہلی اننگز میں 57 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔زمبابوے نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 4 اوورز میں 37 رنز تو بنالیے لیکن اسکے بعد پاکستانی بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے 20 رنز میں زمبابوے کی پوری ٹیم کو آل آؤٹ کردیا۔اسپنر سفیان مقیم نے کیریئر کی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 3 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔انکے علاوہ عباس آفریدی نے دو جبکہ حارث رؤف، سلمان علی آغا اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔زمبابوے کے اوپنرز برائن بینیٹ نے 21 اور ٹادیوناشے مرومانی نے 16 رنز بنائے جبکہ ...

